ای او بی آئی کیس،سپریم کورٹ میں سی ای او اے کے ڈی سیکورٹیز فرید عالم کی ضمانت منظو ر

جمعرات 12 مئی 2016 19:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کیس میں سی ای او اے کے ڈی سیکورٹیز فرید عالم کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ کورٹ مقدمہ کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،عدالت نے دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض سی ای او فرید عالم کے ہمراہ ڈائریکٹر اقبال اور طارق آدم کی ضمانت منظور کی۔

(جاری ہے)

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ کیا ای او بی آئی نے ایم ٹیکس کے حصص اے کے ڈی سیکورٹیز کی رپورٹ کی بنیاد پر خریدے،کیا ایف آئی اے کو اے کے ڈی رپورٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کے ثبوت ملے،ایف آئی اے عدالت میں اے کے ڈی رپورٹ کی بنیاد پر سرمایہ کاری کا ثبوت پیش نہ کرسکی۔عدالت نے کہا کہ اگر کوئی ثبوت نہیں تھے تو سی ای او اور ڈائریکٹرز اے کے ڈی کو جیل میں کیسے رکھا گیا، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے اے کے ڈی کے سی ای او اور ڈائریکٹرز کو 5جنوری2016کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :