اسلام آباد،سانحہ 12 مئی کی یاد میں وکلاء کی ہڑتال، ضلعی کچہری ویران رہی ،سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا

جمعرات 12 مئی 2016 19:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) سانحہ 12 مئی کی یاد میں وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضلعی کچہری صبح سے ہی ویران ہو گئی مقدمات کی سماعت نہ ہونے پر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ججز نے بھی دن بھر خوب آرام کیا ایک دوسرے چیمبر میں ملاقاتیں اور گپ شپ ہوئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر سانحہ 12 مئی کے شہداء کی یاد میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے باعث ضلعی کچہری مإن دن بھر سناٹا رہا وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث سینکڑوں مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی ۔

جس کے باعث مقدمات کی سماعت پر آنے والے ملزمان سائلین اور دیگر لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا شہری صبح سویرے ہی سماعت ملتوی ہونے پر اپنے گھروں اور دفاتر روانہ ہو گئے جبکہ ججز نے فراغت کا خوب لطف اٹھاتے ہوئے دن بھر خوب آرام کیا اور ایک دوسرے کے چیمبرز میں جا کر گپ شپ کے ساتھ چائے کی چسکیاں لیتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :