نواز شریف وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف یا حمزہ شہباز کو کبھی نامزد نہیں کریں گے، صورتحال بگڑی تو کلثوم نواز کو سامنے لایا جائے گا: شیخ رشید

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مئی 2016 19:43

نواز شریف وزارت عظمی کیلئے شہباز شریف یا حمزہ شہباز کو کبھی نامزد نہیں ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) شیخ رشید کا کہنا ہے کہ صورتحال بگڑی تو نواز شریف وزارت عظمی کے عہدے کیلئے کلثوم نواز کو نامزد کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف وزارت عظمی کے عہدے کیلئے اپنے متبادل کے طور پر شہباز شریف یا حمزہ شہباز کو کبھی نامزد نہیں کریں گے۔ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ اگر صورتحال بگڑ گئی تو نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کو وزارت عظمی کے عہدے کیلئے نامزد کریں گے۔