نئی کرا چی اور کو ر نگی نمبر 5کے ہسپتا لو ں کے لئے 100ملین رو پے فرا ہم کئے جا ئیں گے ،وزیرصحت سندھ

محکمہ صحت ہسپتا لو ں میں ہر قسم کی سہو لت فرا ہم کر نے کیلئے تیا ر ہے تا کہ کرا چی کے غریب آدمی کے بچو ں کو صحت کی بہتر سہو لیا ت میسر آسکیں ،جام مہتاب ڈہر

جمعرات 12 مئی 2016 19:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ انسا نی جا نو ں کو بچا نا ایک عبا د ت ہے اور خا ص کر چھو ٹے بچو ں کی جا نو ں کو بچا نا عظیم تر ہے اور محکمہ صحت این جی اوز کو نیو کرا چی ہسپتا ل برا ئے چلڈر ن اور کو ر نگی نمبر 5میں چند یو نٹس کو بہتر طر یقے سے فعا ل کر نے کے لئے 100ملین رو ہے کی گرا نٹ دے گا ۔

یہ با ت انہو ں نے جمعرات کواپنے دفتر میں چا ئلڈ لا ئف فا ؤ نڈیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی ۔اس مو قع پر فا ؤ نڈیشن کے چیئرمین اقبا ل آدم جی اور سی ای او ڈاکٹر احسا ن ربا نی بھی موجو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت ان ہسپتا لو ں میں ہر قسم کی سہو لت فرا ہم کر نے کے لئے تیا ر ہے تا کہ کرا چی کے غریب آدمی کے بچو ں کو صحت کی بہتر سہو لیا ت میسر آسکیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ ان یو نٹس کے فعا ل ہو نے سے اندازاََ 1200سے 1500بچو ں کو علا ج معا لجہ کی سہو لت میسر آئے گی اور ان دو نو ں ہسپتالو ں کو ما ڈل ہسپتا ل بنا یا جا ئے گا ۔اس مو قع پر چا ئلڈ لا ئف فا ؤ نڈیشن کے چیئرمین نے بتا یا کہ روا ں سال فا ؤ نڈیشن نے بچو ں کے علا ج پر 21کرو ڑ رو پے جبکہ اگلے سال 35کرو ڑ رو پے خر چ کئے جائیں گے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے کہا کہ وہ کے الیکٹریک کی انتظا میہ سے با ت کریں گے کہ وہ سر کا ر ی ہسپتالو ں کو چا ر جز میں ریلیف دے ۔علا و ہ ازیں صوبا ئی وزیر صحت نے شہید بے نظیر بھٹوٹرا ما سینٹر کا دورہ کیا اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت کما ل کو سخت ہدا یت کی کہ وہ با قی ما ند ہ کا م جلد مکمل کریں بصو ر ت دیگر ان کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :