حکومت پنجاب سرکاری افسران کو بہترین علم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اعلیٰ اقدامات کر رہی ہے ‘افتخار علی سہو
سرکاری اداروں کو پروکیورٹمنٹ جیسے معاملات سے متعلقہ درست آگاہی ،اس سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کو روشناس کرانے کیلئے ٹریننگ کورسز منعقد کروائے جا رہے ہیں‘صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کا ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 12 مئی 2016 19:29
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ءٰ) صوبائی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبے میں کام کرنے والے تمام تر سرکاری افسران کو بہترین علم اور ہنر کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے اعلیٰ اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سرکاری افسران کی استعداد کار کو مزید بڑھانے کیلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ لاہور اور پنجاب پروکیورٹمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی و لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے باہمی اشتراک و تعاون سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ، پراجیکٹ مینجمنٹ اور پروکیورٹمنٹ جیسے شعبہ جات پر شارٹ ٹریننگ پروگرامز منعقد کروا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں صوبائی سرکاری افسران کی تربیت و آگاہی کیلئے چار روزہ منعقدہ شارٹ ٹریننگ کورس برائے ’’پبلک سیکٹر پروکیورٹمنٹ مینجمنٹ‘‘ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے ٹریننگ سیشن کی اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری اداروں کو پروکیورٹمنٹ جیسے معاملات کے دوران خاصا دشواری کا سامنا رہتا ہے اور اس معاملات سے متعلقہ درست آگاہی اور اس سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کو روشناس کرانے کیلئے ٹریننگ کورسز منعقد کروائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرا م اور لمز کا مذکورہ شارٹ ٹریننگ پروگرامز منعقد کروانے پر ان کے موثر اقدامات کو سراہا۔ اختتامی تقریب کے دوران پنجاب پروکیورٹمنٹ ریگولر اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی بہادر قاضی نے تقریب کے شرکاء کو پنجاب پروکیورٹمنٹ ریگولر اتھارٹی کے قوانین اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی اور انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پبلک سیکٹر پروکیورٹمنٹ میں شفافیت کو بصورت یقینی بنانا ہے ۔ اختتامی تقریب میں شرکاء کو یہ بھی بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ریسورس مینجمنٹ پروگرام کی جانب سے دوسرے مرحلے میں صوبائی افسران کیلئے آئندہ چار روزہ شارٹ ٹریننگ تربیتی کورس برائے پبلک سیکٹر پروکیورٹمنٹ مینجمنٹ 23 مئی 2016 سے لے کر 26 مئی 2016 تک لمز یونیورسٹی میں منعقد کروایا جائے گا۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر شرکاء کے درمیان تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.