خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ میں ضمنی انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا

پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہا،پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

جمعرات 12 مئی 2016 19:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ میں ضمنی انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا،پولنگ کا عمل صبح آٹھ بجے سے پانچ بجے تک جاری رہا،پولنگ کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولنگ اسٹیشنز کے باہر 5ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تھیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اورباہرآرمی کے جوان بھی تعینات رہے،حلقے میں اٹھانوے پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے اکتالیس کو انتہائی حساس قراردیا گیاہے۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پرحلقے میں ایک لاکھ چھتیس ہزار پانچ سو آٹھ ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن میں ساٹھ ہزارچھ سو اڑتالیس مرد جبکہ پچپن ہزار آٹھ سو ساٹھ خواتین ووٹرشامل ہیں۔اٹھانویں پولنگ اسٹیشن میں دو سو ستاون پولنگ بوتھ بنائے گئے ،چھ سو بارہ افراد پر مشتمل پولنگ عملہ تعینات کیا گیاتھا،حلقے میں مجموعی طور پر پندرہ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرئذائیڈنگ افسران کومجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :