Live Updates

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج تحریک انصاف کے شہزاد خان برتری حاصل کیے ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مئی 2016 19:26

پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج تحریک انصاف کے ..

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) :پشاور پی کے 8 ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد خان برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواۃ کے دارلخلافہ پشاور کے صوبائی حلقہ پی کے 8 میں ہونے والی ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شہزاد خان برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ شہزاد خان نے اب تک کل 3400 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار 1800 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات