حکومت کامحکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے گندم کی موجودہ قیمت فروخت 1300روپے فی من کو مزید بڑھانے پر غور

جمعرات 12 مئی 2016 19:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے گندم کی موجودہ قیمت فروخت 1300روپے فی من کو مزید بڑھانے پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ صوبائی حکومت محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے گندم کی موجودہ قیمت فروخت 1300 روپے فی من کو مزید بڑھانے پر غوروخوض کررہی ہے تاکہ محکمہ خوراک پر قرضوں کا بوجھ کم ہو سکے اور اضافی وسائل سے محکمہ کی مالی حالت بھی بہتر ہو۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں جلد فیصلہ متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :