ھنگو ، احاطہ کچہری میں ملزمان پر پیشی کے دوران فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا، ملزم گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 19:19

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) ھنگو میں دن دھاڑے کچہری کے احاطہ میں پولیس کی موجودگی میں ملزمان پر پیشی کے دوران فائرنگ کر دی گئی جس میں ملزمان بال بال بچ گئے ،فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز تھانہ سٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر سے متصل ڈسٹرکٹ کچہری میں پولیس اہلکار302کیس میں نامزد 2چچا زادمجاہد اورظاہر جان سکنہ طورہ وڑی ہنگوکو ایڈیشنل سیشن جج 2کی عدالت میں پیشی کے لئے لے جا رہے تھے کہ اسی دوران دن دھاڑے پولیس کی موجودگی میں تاک میں بیٹھے ہوئے ملزم دیار خان سکنہ مردان نے 9ایم ایم پستول سے اچانک ملزمان پر فائرنگ شروع کر دی۔

فائرنگ سے ملزمان بال بال بچ گئے تا ہم وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے ملزم دیار خان کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی منتقل کر دیا جہاں پر پولیس نے ملزم دیار خان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :