اورکزئی فورس کی کامیاب کارروائی، لیوی اہلکاروں کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 19:19

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) اورکزئی فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے تنازع پر اورکزئی لیوی فورس کے تین اہلکاروں کے قتل میں ملوث اورکزئی لیوی کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔قبیلہ منی خیل کے ذیلی شاخ سپوراخیل کی تمام مراعات بند کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقہ قلات کے مقام پر تین افراد محمد آیاز،اعوان علی اور مہتاب علی نے اندھا دہند فائرنگ کر کے اورکزئی لیوی فورسز کے تین اہلکاروں مرزا علی،انزر علی اور مبشر علی کو قتل کردئیے تھے۔

پو لٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی زبیر خان کی خصوصی ہدایت پر اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ عزیزنے پولٹیکل تحصیل دار محمد رفیق کی قیادت میں ایک چھاپہ مار پارٹی تشکیل کر کے منی خیل کے علاقہ درہ کے مقام پر چھاپہ مارکر تین لیوی اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور کزئی لیوی سے تعلق رکھنے والے تین قاتلوں اعوان علی،مہتاب علی اور محمد آیاز کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیئے۔

(جاری ہے)

اے پی اے لوئر تحصیل عزیزاﷲ خان نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولٹیکل انتظامیہ کااپریشن جاری رہے گا اورکوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ نے منی خیل قبیلے کی ذیلی شاخ سپورا خیل کے تمام مراعات بند کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :