Live Updates

عمران خان بیساکھیوں کے سہارے لنگڑی ،لولی حکومت کا موازنہ اکرم خان درانی کی حکومت سے نہ کریں،مولانا امجد خان

جمعرات 12 مئی 2016 19:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء ) جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ لندن میں سنگل وکٹ میچ بری طرح ہارنے والے پی ٹی آئی کے لیڈر اپنی حکومت کی ناکامیوں کا غصہ جے یو آئی کی لیڈر شپ کے خلاف تقریرے کر کے نکالنا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں نا کامیاں ان کا مقدر بن چکی ہیں مولانا فضل الرحمن کے بڑوں نے اسلام کے لیئے کام کیا اور آج مولانا اسی مشن کو لے کر چل رہے ہیں،کپتان خان بیساکھیوں کے سہارے لنگڑی ،لولی حکومت کا موازنہ اکرم خان درانی کی حکومت سے نہ کریں اس دور میں امن تھا اور آج عوام ترس گئے ہیں ،کپتان خان وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنا بند کریں اب 2018 ؁ء کے 5پانچ روزہ میچ کا انتظار کریں یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے یہاں میڈیا کے نمائندوں اور جماعتی ذمہ داران اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر قاضی امین الحق،قاری امین الدین ہزاروی،محمد الیاس اور دیگر مو جود تھے ایک سوال کے جواب میں مو لانا محمد امجد خان نے کہا کہ جمہوری عمل کو حادثہ پیش آیا تو ٹرین میں لگا ہوا خیبر کا ڈبہ بھی شکار ہو گا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن نہیں مسائل کا حل چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلدی وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام کانظام اور جمہوری عمل کے تسلسل اور استحکام پاکستان کے لیئے کوشاں ہے دریں اثناء دارالعلوم رحمانیہ میں تقسیم اسناد کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ علماء اور عوام پرانے پا کستان میں نظام مصطفیؐ کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہیں اس مقصد کے لیئے پارلیمنٹ کے ا ندر اور باہر پر امن جدو جہد میں مصروف ہیں،حکومت ملک میں نظام مصطفی ؐ کے لیئے عملی اقدامات کر نے کا آغاز اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی اور سود کی جگہ پر اسلام کا معاشی نظام نافذ کرنے سے کرے جلسہ سے مولانا الطاف الرحمن ،مولانا مفتی عبید الرحمن،مولانا قاضی محمد اسمعیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کلمے کے نام پر بنا علماء کرام خصوصا جے یو آئی پر امن جدو جہد کے ذریعے اسی نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ 73ء کا آئین بنوانے میں مو لا نا مفتی محمود مو لا نا غلام غوث ہزاروی ،مو لانا عبد الحق اور دیگر علماء نے بنیا دی کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ 73 آئین میں یہ طے پا چکا ہے پا کستان میں کوئی بھی قانون قر آن وسنت خلاف نہیں بن سکے گاانہوں نے کہا کہ جے یو آئی قر آن کے نظام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے پرامن جدو جہد میں مصروف ہے اور مکمل نفاذ تک جدوجہد جاری رکھے گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات