بنگلہ دیش کے صحافتی وفد کا ریڈیو پاکستان کا دورہ ، عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور

جمعرات 12 مئی 2016 19:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) بنگلہ دیش کے صحافتی وفد کا ریڈیو پاکستان کا دورہ ، عوامی رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور ۔ جمعرات کو بنگلہ دیشی میڈیا کے دس رکنی وفد نے نیشنل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کا دورہ کیا جس دوران ڈائریکٹر پرگرام خورشید ملک اور کنٹرولر نیوز اور کرنٹ افیئرزز چینل جاوید خان جدون نے وفد کو ریڈیو پاکستان کے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان ملک کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے جو اندرون اور بیرون ملک قومی، علاقائی اور بین الاقوامی زبانوں میں لوگوں کو اطلاعات پہنچا رہا ہے اور بہترین تفریح مہیا کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں بنگلہ زبان میں بھی پروگرام نشر کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے اپنے تاثرات میں ریڈیو پاکستان کے پروگراموں کو سراہا۔

انھوں نے ریڈیو پاکستان کے تیز ترین سوشل میڈیا کی بھی تعریف کی۔وفد نے دونون مملک کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے سے لگاؤ اور محبت رکھتے ہیں۔وفد کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان اپنے ملک کی موسیقی اور ثقافت کے فروغ میں انتہائی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ّایف ایم ۹۴ ورثہ چینل کے دورے کے دوران وفد کلاسیکل گلوکار سلطان فتح علی خان کی لائیو پرفارمنس سے بھی بھرپور لطف اندوز ہوا، گلوکار نے بنگلہ زبان میں گانا گایا۔

سلطان فتح علی خان نے قومی نغمہ دل دل پاکستان بھی پیش کیا جسے وفد کے ارکان ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔وفد نے ایف ایم 1O1 کا بھی دورہ کیا جو ریڈیو پاکستان کا نوجوانوں کیلئے مخصوص چینل ہے اس موقع پر مہمانوں کی فرمائش پر رونا لیلیٰ اور عالمگیر کے گانے سنائے گئے۔ وفد کے دو ارکان نے ریڈیو پاکستان کی بنگلہ سروس کیلئے خصوصی انٹرویو بھی ریکارڈ کروائے۔نیشنل نیوز روم کے دورہ کے دوران مہمانوں کو کنٹرولر نیوز خورشید عالم نے ریڈیو پاکستان کے شعبہ خبر کے حوالے سے بریف کیا۔

متعلقہ عنوان :