دو سمگلروں کی اندھا دھند فائرنگ، رینجر اہلکار زخمی ،ملزمان انڈیا کی حدود میں فرار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:09

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) :دو سمگلروں کی اندھا دھند فائرنگ سے رینجر اہلکار زخمی ،ملزمان کے سامان سے شراب اور اسلحہ برآمد، فرارہوتے ہوئے واپس انڈیا حدود میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بارڈر پرموجود رینجر اہلکاروں نے مرتضیٰ عر ف متی سکنہ لالو گدڑ اور اللہ دتہ سکنہ ٹھٹھہ نول کو انڈیا حدود سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے پر ناکے پرروکاتو انہوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے ایک اہلکار محمد مشتاق زخمی ہوگیا ملزمان فرار ہوتے ہوئے اپناسامان پھینک گئے اور واپس انڈیا حدود میں چلے گئے سامان سے دو بوتل شراب انڈین،موبائل اور گولیاں برآمد ہوئی تھانہ بصیر پور پولیس نے محمد اکرم انسپکٹر کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :