بجلی چوری کرنے کے خلاف مقدمہ درج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:09

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) :اوکاڑہ کے نواح میں بجلی چوری کرنے اور لیسکو ملازمین کودھمکیاں دینے پر دو نامزد اور چار نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیسکو ملازمین نے چک 4فور ایل میں عظیم اور اظہرکوڈائر ایکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا تو ملزمان اور دیگر چار نامعلوم ساتھی گلو گیر ہوگئے ایس ڈی او کی رپورٹ پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :