ماحولیاتی مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر آگاہی مہم ناگزیر ہے ،اس سلسلے میں تعلیمی ادارے انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سید ابواحمد عاکف کاسیمینار سے خطاب

جمعرات 12 مئی 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) وفاقی سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی سید ابواحمد عاکف نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل اور ان سے نمٹنے کیلئے قومی سطح پر آگاہی مہم ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں تعلیمی ادارے انتہائی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ وہ جمعرات کو ماحولیاتی مسائل پر بچوں میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار سے مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو ان ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے آگاہی کے ذریعے تیار کرنا ہوگا ۔یہ سیمینار وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی نے غیر سرکاری تنظیم پاکستان انسٹیٹوٹ آف انوائرونمنٹل ڈوولپمنٹ ایکشن ریسرچ اور تیل بنانے والی بین الاقوامی چھیورون کمپنی کی جانب سے لوک ورثہ کے سیمینار حال میں منعقد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں اس بات پر زور دیکر کہا کہ قدرتی وسائل کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی مسائل اور قدرتی ماحول کے توازن میں بگاڑ کی اہم وجہ ہے۔

عالمی بئنک کے اعدادو شمار کے مطابق، پاکستانی معیشت کو ہر سال 365بلین روپے سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے۔ اور ماحولیاتی بگاڑ پاکستانی معیشت کے اضافے اور غربت کو کم کرنے میں اہم رکاوٹ ہے۔ تاہم جب تک قدرتی وسائل کا پائیدار اور بہتر استعمال کو یقینی نہیں بنایا جاتا تب تک پائیدار معاشی ترقی اور غربت کو کم کرنے کیلیے طئے کیے گئے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔

غیر سرکاری تنظیم پاکستان انسٹیٹوٹ آف انوائرونمنٹل ڈوولپمنٹ ایکشن ریسرچ کے سربراہ سید ایوب قطب نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آج موجود نسل آنے والی نسل کے لیے بے شمار ماحولیاتی مسائل چھوڑکر جارہے ہیں ، جن سے اُن کی زندگی مشکل ہوسکتی ہے۔ تاہم ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ہمیں آنے والی نئی نسل کو ان ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی دیکر ان مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کی آدھی آبادی سے زیادہ کو صاف پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی بنیادی سہولیات موجو د نہیں ہیں ، جو بے شمار بیماریوں کی وجہ بنن رہی ہیں۔ تاہم ہمیں موجود پانی کو آلودگی سے پاک رکھنا ہوگا تاکہ ان بیماریوں میں اضافے پر قابو پایا جا سکے۔اس آگاہی پروگرام سے مختلف ماحولیاتی ماہرین نے بھی خطاب کیا ۔ جنہوں نے قدرتی وسائل کے بہتر استعمال اور ماحولیاتی مسائل سے ملک کرنمٹنے پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :