گرمی کی شدت میں اضافہ،گیسٹرو کی وباء پھیلنے لگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:07

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) : گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیسٹرو کی وباء بھی پھیلنے لگی ہے گلی محلوں اور بازاروں میں کھلے عام فروخت ہونیوالی اشیاء اور غیر معیاری پینے کا پانی گیسٹرو کے پھیلنے کی وجہ بننے لگا ہے جبکہ غیر معیاری پانی سے تیار کی جانیوالی برف بھی گیسٹرو کی بڑی وجہ بتائی گئی ہے انتظامیہ نے دکانداروں کے کہا ہے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اور گلے سڑے‘ پھل وغیرہ اور ان کے مشروبات وغیرہ فروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے تاکہ گیسٹرو سے بچاؤ میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :