واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:07

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) :سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 22 سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے 5 کروڑ سے زائد کے فنڈ مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ گرمی کے موسم میں عوام کو پینے کا میٹھا صاف پانی 24 گھنٹے فراہم کرنے میں مدد مل سکے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 22 سو فلٹریشن پلانٹس کو سولر انرجی پر منتقل کیا جارہا ہے تاکہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے ابتدائی طور پر 5 کروڑ روپے کے فنڈز فوری طور پر مختص کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :