رمضان المبارک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:07

سرگودھا (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ واپڈا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول ترتیب دیدیا ہے واپڈا ذرائع کے مطابق شام 6 بجے سے رات 11 بجے تک افطاری اور نماز تراویح کے دوران بجلی بند نہیں کی جائیگی اسی طرح سحر کے اوقات میں رات 2 بجے سے صبح 5 بجے تک کسی بھی علاقہ میں بجلی بند نہیں کی جائیگی جبکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے شہری علاقوں میں رمضان المبارک کے اوقات میں 5 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 7 گھنٹے بجلی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ رمضان المبارک میں کم سے کم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :