پاکستان اور کوریا کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں ،یہ مستقبل میں بھی بہتری کی طرف گامزن رہیں گے

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کی کوریا کے سبکدو ش ہونے والے سفیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 19:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ سے الوداعی ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے سفیر کو خوش آمدید کہا ۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے مابین دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور یہ مستقبل میں بھی بہتری کی طرف گامزن رہیں گے ۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور کوریا کے کھیل کے شعبہ میں بھی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور ہم کوریا سے خصوصاً کھیل کے شعبہ میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ وفاقی وزیرنے سفیر کو آگاہ کیا کہ ہم سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس یونیورسٹی کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے سبکدوش ہونے والے سفیر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کے دور میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے بہت قریب آ گئے ۔

(جاری ہے)

سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک ایک مضبوط تعلق رکھتے ہیں۔ کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ کوریا 46 ملین ڈالر کا قرضہ آسان شرائط پر فراہم کرے گا، جس سے بہاولپور میں ایک ہسپتال کی تعمیر کی جائے گی۔ سفیر نے مزید کہا کہ کوریا پاکستان کے کھیل کے شعبہ میں بھر پور تعاون کرے گا ۔ ملاقات کے آخر میں سبکدوش ہونے والے سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران حکومت پاکستان اور عوام کے مکمل تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا جس کی بنا پر ان کا قیام موثر ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :