قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلسل چوتھے روز بھی کورم پورا نہ ہونے پرحکومت کو خفت کا سامنا

تحریک انصاف کے رکن مراد سعید کی کورم کی نشاندہی،حکومتی اراکین کے "شیم شیم "کے نعرے ایوان میں آجاؤ ‘بچوں نے کورم کی نشاندہی کی ہے‘ لیگی رکن عبدالمنان کی دوران گنتی بلند آوازمیں ساتھیوں کو واپس آنے کی تاکید

جمعرات 12 مئی 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو مسلسل چوتھے روز بھی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے خفت و شرمندگی کا سامنا کر نا پڑا،تحریک انصاف کے رکن مراد سعید نے کورم کی نشاندہی کی،اپوزیشن کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے بعد حکومتی اراکین "شیم شیم "کے نعرے لگاتے رہے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رکن میاں عبدالمنان گنتی کے دوران بلند آوازیں لگا کر لیگی اراکین کوگیلری سے ایوان میں واپس بلاتے رہے اور کہتے رہے کہ ایوان میں آجاؤ ،بچوں نے کورم پوائنٹ آؤٹ کیا ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف کے بعد متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کی پانامہ لیکس کے حوالے سے ایوان میں عدم شرکت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے ایوان سے واک آؤٹ کیا جس کے فوراً بعد تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کورم کی نشاندہی کی ،جس پر سپیکر آیاز صادق نے گنتی کے بعد کورم پورا نے ہونے کی وجہ سے کورم پورا ہونے تک ایوان کی کارروائی معطل کر دی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی جانب سے بکورم کی نشاندہی کے بعد حکومتی اراکین کی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے رکن میاں عبدالمنان گنتی کے دوران بلند آوازیں لگاتے رہے اور لیگی اراکین کو گیلری سے ایوان میں بلاتے رہے اور کہتے رہے کہ آجاؤ آجاؤ بچوں نے کورم پوائنٹ آؤ۲ٹ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :