قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کی عدم شرکت پر متحدہ اپوزیشن کا مسلسل چوتھے روز واک آٹ

متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم کے حوالے سے ایک سوال نامہ تیار کیا ہے،سوالوں کو باضابطہ طور پر اس ایوان میں پیش کر رہا ہوں،وزیراعظم آئینی طور پر ایوان میں ان سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہیں،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 12 مئی 2016 18:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کی عدم شرکت پر متحدہ اپوزیشن نے مسلسل چوتھے روز بھی واک آٹ کیا،پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے وزیر اعظم نوازشریف کے حوالے سے ایک سوال نامہ تیار کیا ہے،سوالوں کو باضابطہ طور پر اس ایوان میں پیش کر رہا ہوں،وزیراعظم آئینی طور پر ایوان میں ان سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہیں۔

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار کر رہے تھے ۔قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت14منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کے بعد پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے متحدہ اپوزیشن پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف کی ایوان میں آکر وضاحت نہ کرنے پر واک آٹ کر رہی ہے،مگر وفاقی وزیر کی جانب سے جمعہ کو وزیراعظم کے ایوان میں آنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا مسلہ نئی تھا اگر وزیراعظم پہلے دن ہی ایوان میں آجاتے اور اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب دے دیتے تو بات یہاں تک نہ پہنچتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایوان میں آرہے ہیں اس حوالے سے اپوزیشن نے انکے لئے ایک سوال نامہ تیار کیا، اسلئے سوال نامہ باضابطہ طور پر ایوان میں پیش کر رہا ہوں ،جس کے بععد وزیراعظم نواز شریف آیئنی طور پر ان سوالوں کے جواب دینے کیے پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن اج بھی وزیر اعظم نواز شریف کی ایوان میں عدم شرکت پر واک آؤٹ کر رہی ہے۔