وزیراعظم کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔نواز لیگی رہنما

اپوزیشن پارلیمنٹ کا چھوٹا سا حصہ ہے،اپوزیشن سوال پوچھے گی تو پارلیمنٹ کا بڑا حصہ بھی سوال پوچھے گا۔نواز لیگی رہنماء طلال چوہدری اور محمد زبیر کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 18:53

وزیراعظم کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔نواز لیگی رہنما

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12مئی۔2016ء) : مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے نام پر کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،ڈیڑھ سو آف شور کمپنیاں رکھنے والے2کمپنیاں رکھنے والوں سے سوال کر رہے ہیں، اپوزیشن پارلیمنٹ کا چھوٹا سا حصہ ہے،اگر آپ نواز شریف سے سوال پوچھیں گے تو پارلیمنٹ کا بڑا حصہ بھی اپوزیشن سے سوال پوچھے گا۔

نواز لیگی رہنماء طلال چوہدری اور محمد زبیر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جان بوجھ کر معاملات کو الجھا رہی ہے۔چند لوگوں نے اپنی خواہشات کو سوالات کا روپ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمروں کے سامنے پوچھے گئے سوالوں کا جواب کیمرے کے سامنے ہی دینگے۔نواز لیگی رہنماء محمد زبیر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر سال اپنے گوشوارے جمع کروائے ہیں ۔ان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔ان کے بیٹوں کی آف شور کمپنیاں ہیں۔اور یہ سب جائز کمپنیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں چند لوگوں نے وزیراعظم کے خلاف اتحاد بنایا ہوا ہے۔