نیب کا ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ،اہم دستاویزات تحویل میں لے کر دفتر سیل کردیا

کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات بھی کیے گئے ،سمندری راستوں سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے بارے تفتیش کی گئی

جمعرات 12 مئی 2016 18:40

نیب کا ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ،اہم دستاویزات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے فشریز میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سابق چیئرمین نثار کورائی کی نشاندہی پر ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے کر دفترکو سِیل کردیا جبکہ کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات بھی کیے گئے ہیں۔جبکہ نیب نے پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ ماراہے اور6 افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان نیب حکام کے مطابق جمعرات کونیب کراچی نے ایم ڈی فشریز کوآپریٹیو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم سرکاری کاغذات کی چھان بین کی ،اس موقع پر نیب حکام نے فشریز کے افسران سے تقریباً دوگھنٹے پوچھ گچھ کی نیب ٹیم نے فشریز کے افسران سے سمندری رابطے سے رقوم باہر بھجوانے پر بھی سوالات کیے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام کی چار رکنی ٹیم نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی تعیناتی کے احکامات بھی طلب کیے جس پر نیب حکام کو کوئی جواب نہیں ملا۔

نیب حکام نے 50 سے زائد فائلوں کا معائنہ کیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم سلطان قمر صدیقی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جبکہ سمندری راستوں سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کے بارے بھی تفتیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے چند غیر حاضر افسران کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کیں،بعد ازاں نیب کی ٹیم سابق چیئرمین فشریز نثار کورائی سے متعلق اہم ریکارڈ اپنے ہمراہ لے گئی اور ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔

یاد رہے نیب فشریز میں کی گئی بھرتیوں اور دیے گئے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے،اس سلسلے میں سابق چیئرمین سعید بلوچ اور ان کے پیشرو نثار کورائی کو گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔دونوں زیرِ حراست سابق چئیرمینوں سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں مزید چھاپوں کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب نیب نے پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ ماراہے اور6 افسران کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :