سپیکر نے ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو پانچ منٹ کیلئے ایوان سے باہر نکال دیا

جمعرات 12 مئی 2016 18:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے اجلاس کی کارروائی کے دوران ساتھی اراکین سے باتیں کرنے پر ڈاکٹر فرزانہ نذیر کو پانچ منٹ کیلئے ایوان سے باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اﷲ خان توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دے رہے تھے کہ ڈاکٹر فرزانہ نذیر ایوان کی کارروائی پر توجہ دینے کی بجائے ساتھی اراکین سے باتوں میں مصروف تھیں جس پر اسپیکر رانا محمد اقبال نے انہیں پانچ منٹ کیلئے ایوان سے باہر نکال دیا ۔

متعلقہ عنوان :