سکیورٹیز کمیشن نے اکاوٴنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے قو می معیارات کی پیروی کی منظوری دیدی

جمعرات 12 مئی 2016 18:18

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے کمپنیز آرڈیننس کے تحت تشکیل شدہ غیر منافع بخش اداروں کیلئے اکاوٴنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے قو می معیارات کی پیروی کی منظوری دیدی، اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں غیر منافع بخش تنظیموں کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاوٴنٹنٹس پاکستان کے جاری کردہ اکاوٴنٹنگ معیارات کی پیروی کریں۔

غیر منافع بخش تنظیمیں اکاوٴنٹنگ اور مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات گذشتہ سال کے محاسبہ شدہ مالی گوشوارے کی بنیاد پر تیار کریں گی۔ ایس ای سی پی نے تمام غیر منافع بخش تنظیموں کیلئے لاز م قرار دیا ہے کہ وہ یکم جولائی 2016ء اور اس کے بعد شروع ہونے والے مالی سال کیلئے اس اطلاع نامہ کے تقاضوں کی پابندی کریں۔

متعلقہ عنوان :