Live Updates

تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیرا عظم کے مستعفی نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی سے چیرنگ کراس تک ریلی نکالی گئی

جمعرات 12 مئی 2016 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیرا عظم کے مستعفی نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی سے چیرنگ کراس تک ریلی نکالی ،ریلی کی قیادت اپوزیشن لیڈر میاں محمود رالرشید نے کی ،ریلی میں آصف محمود ،ڈاکٹر نوشین حامد، سعدیہ سہیل ، نبیلہ حالم علی ،شنیلا رتھ ،اعجا خان ،جاوید اختر،اعجاز بخاری، راشد حفیظ اور دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر گونواز گو،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان،گرتی ہوئی دیواروں کو ایک دھکا اور دو کے نعرے لگائے ،میاں محمود الرشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ حکمران اب اقتدار میں رہنے کا جواز کھو چکے ہیں ،انہیں اب گھر جاناہوگا ،وزیراعظم کے مستعفی ہوئے بغیر معاملہ آگے نہیں بڑھے گا ،ڈاکٹرنوشین حامد نے کہاکہ عمران خان ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کا بنوں میں ہونے والا کامیاب جلسہ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا سبب ہوگا ،جب تک نوازشریف وزارت عظمی کا عہدہ نہیں چھوڑتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا ،آصف محمود نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف عوام نے فیصلہ دے دیا ہے ،حکمرانوں نے کرپشن کی انتہائی کردی ،پنجاب حکومت کے نزدیک اورنج لائن ٹرین کاروٹ ہی پنجاب صوبہ ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات