لندن: اُنچی ایڑھی کا جوتا نہ پہننے پر ملازمہ کو دفتر سے نکال دیا

جمعرات 12 مئی 2016 17:57

لندن: اُنچی ایڑھی کا جوتا نہ پہننے پر ملازمہ کو دفتر سے نکال دیا

لندن:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔11مئی 2016ء): لندن میں ایک فنانس کمپنی کی ملازمہ نے اپنی ریسپشنیسٹ کو انچی ایڑھی کا جوتا نہ پہننے پر گھر بھیج دیا۔ ایک اطلاع کے مطابق فنانس کمپنی کی ریسپشنسٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ انچی ایڑھی والا جوتا پہن کر دفتر آیا کرے نہ کرنے کی صورت میں اسکو گھر بھیج دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسکو یہ بھی ہدایت کی گئی کے جوتے کی ایڑھی کی انچائی دو سے چار انچ ہونی چاہیئے۔

جبکہ مذکورہ ملازمہ انچی ایڑھی والا جوتا پہن کر دفتر نہ آئی. ملازمہ کوکمپنی کی طرف سے بنائے گئے قوانین کی پابندی نہ کرنے پر بغیر تنخواہ گھر بھیج دیا گیا۔ کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ ملازمہ نے ”appearance guidelines“ پر دستخط کیئے تھے اسلئیے اس کو پابندی کرنی چاہیئے تھی ۔ لیکن کمپنی اس ِشق کو دوبارہ دیکھے گی۔