تعلیم و صحت کے منصوبہ جات پر کام کرنیوالی غیر ملکی این جی اوز کو”رعایت “ ملنے کا امکان

دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات میں عوامی شیئرنگ سے کام کرنے والے اداروں کو بھی باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 12 مئی 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) ملک بھر میں جہاں غیر ملکی این جی اوز مختلف نوعیت کے منصوبہ جات پر کام رہی ہیں وہیں تعلیم و صحت کے منصوبہ جات پر کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز کو”رعایت “ ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیم اور بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی اداروں مزید سیکورٹی اور قانونی تحفظ دیا جائے گا تاکہ وہ پر امن ماحول میں کام کر سکیں۔تاہم یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات میں عوامی شیئرنگ سے کام کرنے والے اداروں کو بھی باقاعدہ رجسٹرڈ کیا جائے گا اور ان کے کاموں اور فنڈز کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔(

متعلقہ عنوان :