شوگر ملوں کے توسیع منصوبوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد

خلاف ورزی کے مرتکب شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چینی کے سٹا ک سیل کر دیئے جائیں

جمعرات 12 مئی 2016 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء)صوبائی حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کو جاری ہنگامی مراسلہ میں کہا ہے کہ پنجاب بھر میں شوگر ملوں کے توسیع منصوبوں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اس سلسلہ میں فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ پہلے سے قائم شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن کے اختتام پر ممکنہ توسیع اور نئے یونٹ قائم کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے ،اسسٹنٹ کمشنرز مذکورہ احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر رپورٹ ارسال کریں اور قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب شوگر ملز مالکان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چینی کے سٹا ک سیل کر دیئے جائیں۔