دبئی: فلپائینی خادمہ اور اسکے پاکستانی عاشق کو 160,000درہم چوری کرنے پر مقدمے کا سامنا

جمعرات 12 مئی 2016 17:35

دبئی: فلپائینی خادمہ اور اسکے پاکستانی عاشق کو 160,000درہم چوری کرنے پر ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) : دبئی کی عدالت میں فلپائینی خادمہ اور اسکے مبعینہ پاکستانی عاشق کی طرف 160,000درہم چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق فلپائینی خادمہ نے اپنے پاکستانی عاشق کے ساتھ مل کر کفیل کے گھر سے 150,000درہم اور تقریباََ 10,000درہم مالیت کے زیورات چرائے تھے ۔ دبئی پولیس انتھک محنت کے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

دورانِ تفتیش دونوں ملزمان نے چوری کا اعتراف کیا۔ خادمہ کے مبعینہ پاکستانی عاشق نے بتایا کہ اس نے لاکر میں سے چورائے گئی رقم میں سے 100,000درہم اپنے گھر بھیج دیئے جبکہ باقی اسنے اپنی ضروریات کے لیئے خرچ کر دیئے تھے جبکہ زیورات ابھی تک اس کی رہائش گاہ پر پڑ ے ہیں ۔ پولیس نے چوری ہو نے والے زیورات ضبط کر لیئے ہیں ۔ فلپائینی خادمہ نے بتایا کہ اسے پاکستانی عاشق نے صرف 200درہم ہی دیئے تھے۔ واضع رہے کہ دونوں ملزمان کو جنسی فعل کرنے کی بھی سزا کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :