بجٹ2016-17 میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی

جمعرات 12 مئی 2016 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) صوبائی محکموں اور نیم حکومتی اداروں سے اخراجات جاریہ اور ترقیاتی اخراجات کے تخمینہ کے بعد وزارت خزانہ پنجاب کی آئندہ مالی سال2016-17 کے صوبائی بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کو اہمیت دی جائے گی جبکہ مزدور کی تنخواہ کم از کم تیرہ ہزار ماہانہ کا باقاعدہ اعلان بجٹ میں کیا جائے گا، ممکنہ سیلاب اور آفات سے نمٹنے کے لئے ساڑھے چار ارب روپے کی رقم مختص کئے جانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ سٹوڈنٹ سکالرشپ سکیم ، خادم اعلی رورل روڈ پروگرام کے لئے رقم میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :