سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم چار سو ارب روپے ، تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز

پنجاب میں معاشی ترقی کا ہدف آٹھ فیصد تک رکھا جائے گا اور یہ ٹارگٹ دو ہزار اٹھارہ تک حاصل ہو گا،ذرائع وزارت خزانہ پنجاب

جمعرات 12 مئی 2016 17:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مئی۔2016ء) وزارت خزانہ پنجاب ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لئے پیش ہونے والے بجٹ میں پنجاب میں معاشی ترقی کا ہدف آٹھ فیصد سے بڑھا کر12فیصد تک رکھا جائے گا اور یہ ٹارگٹ دو ہزار اٹھارہ تک حاصل ہو گا ۔

(جاری ہے)

بجٹ میں صوبائی محکمہ محصولات و آبکاری اور بورڈ آف ریونیو کو پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ضم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم چار سو ارب روپے سے زائد متوقع ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کا ستر فیصد جاری جبکہ تیس فیصد نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے مختص کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :