عمرہ کے خواہشمند حضرات کو صرف وزارتِ حج کے تصدیق شدہ ٹو ر آپریٹر ز سے ہی عمرہ پیکیج حاصل کرنے کی ہدایت

سعودی حکومت نے عمرے کے لئے ویزے کی اجازت دینے سے قبل وزارتِ مذہبی امور کی تصدیق لازمی قرار دے دی

جمعرات 12 مئی 2016 16:59

عمرہ کے خواہشمند حضرات کو صرف وزارتِ حج کے تصدیق شدہ ٹو ر آپریٹر ز سے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) وزارت ِ مذہبی امور نے عمرے پر جانے کے خواہشمند حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف وزارتِ حج کے تصدیق شدہ ٹو ر آپریٹر ز سے ہی عمرہ پیکج حاصل کریں۔ سعودی حکومت نے عمرے کے لئے ویزے کی اجازت دینے سے قبل وزارتِ مذہبی امور کی تصدیق لازمی قرار دے دی ہے ۔ سعودی حکومت نے الیکٹرانک ویزہ کی اجازت دینے سے قبل وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی تصدیق لازمی قرار دی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ وزارت مطلوبہ کاغذات مہیا کرنے پر عمرہ ٹور آپریٹرز کے سعودی کمپنیوں کے ساتھ معاہدات کی تصدیق کرتی ہے۔ ابھی تک 540ٹور آپریٹر ز کے معاہدات کی دستاویزات تصدیق کر چکی ہے۔ تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست سعودی وزارت حج کی ویب سائٹ haj.gov.saپر دستیاب ہے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ عمرہ رقم کی ادائیگی کی رسید حاصل کریں اور ٹور آپریٹرز کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کی تفصیل اشٹام پیپرپر تحریر میں لائیں۔ عوام الناس عمر ہ ادائیگی کے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہیں تو وہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے عمرہ سیکشن کے سیکشن آفیسر سے ٹیلیفون نمبر051-9201372پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :