کراچی ، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4افراد کے فائرنگ کے واقعہ زخمی ہونے کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی

جمعرات 12 مئی 2016 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے سمن آباد میں گزشتہ روز تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 4افراد کے فائرنگ کے واقعہ زخمی ہونے کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے ۔پولیس کو جائے وقوعہ سے کوئی عینی شاہد نہیں ملا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سمن آباد کے علاقے میں محمد مسجد کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے ولے 4افراد زخمی ہوگئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جائے وقوعہ سے حاصل 5نائن ایم ایم کے خول فرانزک لیبارٹری بھجوادیئے ہیں ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے 60سالہ چاند محمد کا بیان قلمبند کرلیا گیا ہے ۔زخمی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ مسجدسے تبلیغی جماعت کے ارکان میرے گھرآئے اورمجھے باہربلایا۔میں باہرگیا اور ہمیں بات کرتے ہوئے کچھ منٹ ہی گزرے تھے کہ فائرنگ ہوگئی۔میں سمجھا بچے گلی میں پٹاخے پھاڑرہے ہیں۔زخمی نے بتایا کہ اس نے ملزمان کوفائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا جبکہ جائے وقوعہ سے پولیس کوکوئی عینی شاہدتاحال نہیں ملا ہے ۔

متعلقہ عنوان :