اینٹی کرپشن کا گلستان جوہر میں مختیارکار آفس پر چھاپہ ،3ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعرات 12 مئی 2016 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) محکمہ اینٹی کرپشن حکومت سندھ نے گلستان جوہر میں مختیار کار آفس پر چھاپہ مارکارروائی کرکے3 سرکاری ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

(جاری ہے)

چھاپہ جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم احمد کی نگرانی میں مارا گیا۔مختیار کار آفس کے تین کلرک 15000رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے۔گرفتار ہونے والوں میں اقبال عباسی،عرفان حیدر اور عرفان سولنگی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :