کراچی ،سانحہ 12مئی کے 9سال مکمل ہونے پر وکلاء کی جانب سے یوم سیاہ کے موقع پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا

سانحہ 12 مئی میں ملوث عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ،سزادی جائے،عوام کا خون سڑکوں پر بہانیوالوں کا احتساب کیا جائے،وکلاء رہنماء

جمعرات 12 مئی 2016 16:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سانحہ 12مئی کے 9سال مکمل ہونے پر وکلاء کی جانب سے جمعرات کو یوم سیاہ کے موقع پر عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ 12 مئی کونو سال مکمل ہونے پر سندھ بار کونسل کی جانب سے جمعرات کو یوم سیاہ کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یوم سیاہ کے موقع پر کراچی بار ،ملیربار اور سندھ ہائی کورٹ بار نے سیاہ پرچم لہرائے اور بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تمام بورڈز ڈسچارج کردیئے۔ ملیر اور سٹی کورٹ میں جیل سے قیدیوں کونہیں لایا گیا جبکہ ملیر ، کراچی بار اور ہائی کورٹ بار کے جنرل باڈی اجلاس منعقدکیئے گئے۔ اس موقع پر وکلا رہنماوٴں نے کہا کہ سانحہ 12 مئی میں ملوث عناصر کوانصاف کے کٹہرے میں لایاجائے ا ور ان کو سزادی جائے ۔ عوام کے خون کو سڑکوں پر بہانے والے حکمران کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :