کراچی ،سپرہائی وے سے کالعدم جماعت کے 2ملزمان گرفتار ،مشرف کالونی سے گینگ وار کا کمانڈر پکڑا گیا

جمعرات 12 مئی 2016 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) قانو ن نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے سپرہائی وے سے کالعدم جماعت کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔جبکہ مشرف کالونی میں سرچ آاپریشن کے دوران گینگ وار عزیر بلو چ گروپ کا کمانڈ ملازبیر پکڑا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سپرہائی وے سے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ادھر مشرف کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کمانڈر ملازبیر کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ملزم پولیس کو ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی متعدوارداتوں میں مطلوب تھا ۔ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :