تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا 1000 توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا

وزیراعظم پاکستان،صدرتاجکستان،چیف ایگزیکٹوافغانستان اور وزیر اعظم کرغزستان نے منصوبے کا افتتاح بٹن دبا کر کیا،کا سا 1000 منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائیگا، کاسا 1000 سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگا واٹ بجلی ملے گی۔وزیراعظم نواز شریف کا دوشنبے میں کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 16:31

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا 1000 توانائی منصوبے کا افتتاح ..

دوشنبے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) :وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف ،تاجکستان کے صدر،افغانستان کے چیف ایگزیکٹو اورکرغزستان کے وزیراعظم نے کاسا 1000 توانائی منصوبے کا افتتاح کردیا، تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا 1000 منصوبے کی افتتاحی تقریب آج جمعرات کومنعقد ہوئی۔جس میں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف،تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور کرغزستان کے وزیر اعظم سورونبے اتمبے نے کاسا 1000 منصوبے کا افتتاح بٹن دبا کر کیا ۔

اس موقع پر وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف اوروزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت چاروں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ۔میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان تاجکستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی خریدے گا ۔

(جاری ہے)

افغانستان کو بھی 300 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر انجینئرز نے کاسا 1000 منصوبے کے حوالے سے پاکستان، افغانستان اور کرغزستان کے اعلیٰ حکام کو بریفنگ بھی دی۔

حکام نے بتایا کہ 750 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان تک پہنچے گی اور منصوبہ 2018 تک مکمل ہو گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کا سا 1000 منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کو آپس میں ملائیگااس سے علاقائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔ تجارت کو فروغ ملے گا ۔روزگار کے بھی وسیع مواقع میسر آئیں گے۔

یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا ۔ کاسا 1000 سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگا واٹ بجلی ملے گی اور یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا جس کیلئے تاجکستان سے ٹرانسمیشن لائن افغانستان کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے جس پر خوشی ہے۔ منصوبہ وسط ایشیا اور جنوبی ایشیا کے ممالک کوآپس میں ملائیگا جس سے تعلقات مضبوط ہونگے۔

تقریب میں عالمی بینک کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور کہا کہ منصوبے سے پاکستان اور افغانستان کی ضروریات پوری ہونگی۔خیال رہے کہ کاسا 1000 منصوبہ 2018 میں مکمل ہوگا ۔منصوبے کے تحت تاجکستان اورکرغستان 1300 میگاواٹ بجلی مہیاکریں گے جس میں سے پاکستان کو 1000 اور افغانستان کو 300 میگاواٹ بجلی ملے گی ۔منصوبے کی لاگت کاتخمینہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر لگایا گیا ۔تاجکستان سے ٹرانس میشن لائن افغانستان کے راستے پاکستان آئیگی اور پاکستان کومنصوبے سے حاصل بجلی فی یونٹ 9.48 سینٹ میں پڑیگی ۔یہ اضافی بجلی صرف موسم گرمامیں مئی سے ستمبرتک ملاکریگی۔

تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں کاسا 1000 توانائی منصوبے کا افتتاح ..