دبئی: فائر ڈرل کی وجہ سے ائر پورٹ ٹنل جمعہ کی صبح بند رہے گی

جمعرات 12 مئی 2016 15:47

دبئی: فائر ڈرل کی وجہ سے ائر پورٹ ٹنل جمعہ کی صبح بند رہے گی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12مئی 2016ء) :دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپو رٹ اتھارٹی (RTA) کے ترجمان نے کہا ہے کہ دبئی ائر پورٹ ٹنل مورخہ 13مئی بروز جمعہ کی صبح بند رہے گی۔ بند رہنے کی وجوہات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن فائر ڈرلز کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تا کہ کسی بھی ناگہانی صورتِ حال میں فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کے عملے کو آگ پر قابو پانے طریقوں کا علم ہو سکے ۔ ڈرل کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ ڈرل یکے دوران دو گاڑیوں کو آگ لگائی جائے گی جس میں سے ایک پر آگ بھڑکانے والا مٹیریل ہو گا۔اور فائر بریگیڈ کا عملہ اس کو بجھاہیں گے۔ فائر ڈرل 2 بجے صبح سے لیکرصبح 6 بجے تک کی جائے گی۔آر ٹی اے نے شہریوں کو صبح کے اوقات میں متبادل راسط اختیار کر نے کی ہدایت جار ی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :