غیر قانونی طور پر امتحان میں بیٹھنے والوں کے خلاف کاروائی

جمعرات 12 مئی 2016 15:28

ملتان۔12 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء)غیر قانونی طور پر امتحانات میں بیٹھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ قادر پور راں نے ملزم عمر بیگ کو فاروق کی جگہ امتحان دیتے ہوئے ، ملزم شہزاد صادق کو زبیر صادق کی جگہ اور ملزم عثمان کو امیدوار محمد اسلم کی جگہ امتحانات دیتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم ناصر کو امیدوار انجم الدین کی جگہ امتحان دیتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد ارشد اور رشید کو ہنگامہ آرائی کرنے اور مجسٹریٹ کی گاڑی کے شیشے توڑنے کے جرم میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ الپہ نے ملزم اشرف کو سرکاری نہر سے بغیر اجازت نامہ ریت اٹھاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔