پاک چین دوستی کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش 19مئی کو منعقد ہو گی

جمعرات 12 مئی 2016 15:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) لاہورآرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام پاک چین دوستی کے حوالے سے الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش 19مئی ( جمعرات ) کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مصور اپنے فن پارے16مئی بروزپیر2016ء تک جمع کرواسکتے ہیں جو نمائش میں آویزاں کئے جائیں گے، اس نمائش میں مصور صرف پاک چین دوستی ہی پر فن پاروں میں اپنے آئیڈیازشو کرنے کے پابند ہونگے۔اول پوزیشن حاصل کرنے والے مصور کو لاہورآرٹس کونسل کی جانب سے مبلع10000/-روپے انعام دیا جائے گا۔ اس نمائش میںآ ویزاں کئے جانے والے فن پاروں کا سائز فل شیٹ ہوگا اور میڈیم کوئی بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :