Live Updates

لیسکونے بدعنوان ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 ملازمین کو فارغ کر دیا

جمعرات 12 مئی 2016 15:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے بدعنوان ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 ملازمین کو فارغ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے ان میں میٹر ریڈر اور لائن سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں جبکہ بدعنوانی میں ہی ملوث مزید 53 ملازمین کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات