اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 4 افغانیوں سمیت 19 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 12 مئی 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) تھانہ شمس کالونی کے علاقوں میں پولیس ، رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے 4 افغانیوں سمیت 19 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شمس کالونی کے علاقے نیوبوکرہ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پولیس، رینجرز اور خیفہ اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی اور رہائش پذیر افراد کے کوائف چیک کئے گئے، آپریشن کے دوران چار افغان باشندوں سمیت 19مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ملزمان کے قبضے سے 5 بارہ بور رائفلیں، ایک 30بور پستول اور 100 سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :