Live Updates

عمران خان کا بنوں میں پولیس اور صحت کا نظام بہتر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار

جمعرات 12 مئی 2016 15:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنوں میں پولیس اور صحت کا نظام بہتر نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ بنوں جلسے میں شرکاء سے حالات کی بہتری کا پوچھا تو جواب نہیں میں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جواب طلب کرلیا گیا ہے کہ بنوں کے عوام مطمئن کیوں نہیں ہیں۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بنوں جلسے میں شرکا سے پوچھا کہ صحت اور پولیس میں بہتری آئی کہ نہیں تو جواب آیا کہ نہیں۔ شرکاء کی طرف سے حالات کی بہتری کا جواب نہیں میں آنے پر تشویش ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے جواب طلب کیا ہے کہ بنوں کے عوام مطمئن کیوں نہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ شمالی وزیرستان آپریشن کے باعث متاثرین بڑی تعداد میں بنوں آئے،سہولتوں کو بہتر بنانے میں کچھ وقت لگے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد کے باعث سہولتوں میں تاخیر ہوئی۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز بنوں میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے شرکاء سے سوال کیا تھا کہ کیا پولیس کے نظام میں بہتری آئی؟ کیا کرپشن ختم ہوئی؟ کیا ہسپتالوں کے نظام میں بہتری آئی، جس پر شرکاء کی طرف سے تینوں سوالوں کے جواب نہیں میں تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :