بجلی کی بچت کے لیے وینز ویلا کی حکومت نے ملک بھر میں جمعے کی تعطیل کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 14:59

بجلی کی بچت کے لیے وینز ویلا کی حکومت نے ملک بھر میں جمعے کی تعطیل کا ..

وینزویلا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء) : بجلی کی بچت کے لیے جنوبی امریکہ کے ملک وینز ویلا کی حکومت نے ملک بھر میں جمعہ کے روز تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ وینز ویلا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ملک میں پانی کی قلت کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھی کمی واقعہ ہوئی کس کے پیش نظر یہ اعلان کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

وینزویلا کے صدر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ بجلی کی بچت کے لیے آئندہ دو ماہ تک جمعہ کے روز بھی سرکاری تعطیل ہوگی جبکہ حکومتی دفاتر ہفتے میں محض 4 دن کھُلیں گے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ملک کی بجلی کا 70 فیصد پیدا کرنے والے ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم میں پانی کی سطح کم ترین ہو گئی ہے، جس کے باعث حکومتی صنعتوں کو بھی بجلی کی بچت پروگرام کے پیش نظر بجلی کے استعمال میں 20 فیصد تک کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ متعلقہ حکام کو رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :