وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد14مئی کو راولاکوٹ یونین کونسل دھمنی میں بیگالہ دھمنی کے مقام پر گرلز انٹر کالج کا افتتاح کریں گے

جمعرات 12 مئی 2016 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد مورخہ14مئی2016بروزہفتہ راولاکوٹ یونین کونسل دھمنی میں بیگالہ دھمنی کے مقام پر گرلز انٹر کالج کا افتتاح کریں گے اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن چوہدری لیاقت اور دیگر آفیسران بھی انکے ہمراہ ہونگے ۔اس سلسلہ میں وزیر اطلاعات کے استقبال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات کا بیگالہ دھمنی آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پورے علاقہ کو وزیر اطلاعات کے خیرمقدمی بینرز سے سجا دیا گیا ہے ۔یونین کونسل دھمنی رالاکوٹ کے عوام نے وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چک دھمنی، بیگالہ گرلز ہائی سکول کو انٹرکالج اوردریڑ ھ گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ اور بے شمارپختہ سڑکیں دینے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کا کہنا ہے کہ حلقہ تین راولاکوٹ دھمنی کی تعمیر و ترقی کا سہرا سردار عابد حسین عابد کو جاتا ہے جنہوں نے علاقہ میں تاریخ ساز ترقیاتی کام کروائے ۔ عوام علاقہ نے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر سردار عابد حسین عابد کو حقیقی معنوں میں ہیرو قرار دے دیا ۔عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اطلاعات نے حلقہ کی تعمیر وترقی کے ریکارڈ کام کروائے ہیں ہماری خواہش ہے کہ پارٹی انکو آمدہ انتخابات میں ٹکٹ جاری کرے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات اپنے دور اقتدار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جس کی مثال گزشتہ ادوار میں نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :