Live Updates

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی‘خواجہ فاروق احمد

جمعرات 12 مئی 2016 14:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے آئندہ انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی نہ ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعظم کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت صاف شفا ف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے تھی تحریک انصاف کا موقف رہا ہے کہ صاف ،شفاف ،آزادانہ ،منصفانہ ،غیر جانبدارانہ انتخابات ہی ریاست کے مسائل کا واحد حل ہیں پاکستان کے اندر تحریک انصاف نے انتخابی عمل کی اصلاح کے لیے تاریخ ساز تحریک چلائی ہے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف لوگ طرح طرح کے پروپیگنڈے کر رہے ہیں جن میں اتحاد کا بھی پروپیگنڈا شامل ہے وزیراعظم ہاوس آنے کا قطعی طورپر یہ مطلب نہ لیا جائے کہ کوئی اتحاد ہو رہا ہے یا کسی کے خلاف کوئی گرائینڈ الائنس کا حصہ بننے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیشہ پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کیا اور اب ہمیں اس کے تعاون کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ آزادکشمیر کی پائیدار ترقی ،خوشحالی اور فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ کرپشن کے خاتمے اور عام آدمی کے معیار زندگی کی بہتری کا واحد ایجنڈا پی ٹی آئی کے پاس ہے جس نے پاکستان کے اندر نوجوان نسل کو ملکی ترقی اور جمہوریت کا سپاہی بنایا ہے اب آزادکشمیر میں بھی وہ وقت دور نہیں جب پی ٹی آئی اقتدار میں آکر حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات