وفاقی محتسب کی ہدایت پر ایوی ایشن ڈویژن کے ملازمین کے لئے پینشنرسہولت مرکز قائم

جمعرات 12 مئی 2016 14:45

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) وفاقی محتسب کی ہدایات پر ایو ی ایشن ڈویژن نے ایوی ایشن ڈویژن کے ملازمین کے پنشن کیسز کے تیز رفتاری سے پراسیس اور شکایات کے لئے پینشنرسہولت مرکز قائم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوی ایشن ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی محتسب کی جانب سے جاری ہدایات کی روشنی میں ایو ی ایشن ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن اینڈ فنانس عالم زیب خان کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جبکہ ایوی ایشن ڈویژن میں ایک خودمختار پنشنر سیل بھی فعال ہے جس میں خودکار نظام کے تحت پنشن کیسزکاترتیب سے اندارج‘ملازمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈکرنا اورپنشن کے کیسز کے حوالے سے ماہانہ رپورٹس تیار ہورہی ہیں۔

حکام نے بتا یا کہ اے جی پی آر ‘پی آئی ایف آر اے اور سی جی اے کے ساتھ منسلک پنشن کیسز کا خودکار سسٹم تیارہورہا ہے ‘بہت جلد یہ نظام بھی فعال ہوجائے گا جس سے پنشن کے کیسز نمٹانے کے عمل میں مزید تیزی آجائے گی۔ایوی ایشن ڈویژن میں قائم پنشنر سیل میں ہر جمعرات کو صبح 11سے 12بجے پنشن کیسزاور پنشن کیسز سے متعلق شکایات کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔پنشنر سیل کے اندر اس وقت ایک کیس کے علاوہ تمام کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں ۔