نسان موٹرز کا 2.2 ارب ڈالر کے عوض مٹسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

جمعرات 12 مئی 2016 14:44

نسان موٹرز کا 2.2 ارب ڈالر کے عوض مٹسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ

ٹوکیو ۔ 12 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 مئی۔2016ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی نسان نے 2.2 ارب ڈالر کے عوض ہموطن متسوبشی کے 34 فیصد حصص خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق متسوبشی اس وقت اپنے کئی سالوں سے جاری فیول ٹیسٹ سکینڈل کے باعث سخت بحران کا شکار ہے ۔کمپنی کا دعوی تھا کہ اس کی گاڑیاں کم ایندھن استعمال کرنے والے انجن کی حامل ہیں تاہم یہ حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہ نسان کی جانب سے حالیہ پیشکش متسوبشی کے تباہ حال ڈھانچے میں نئی روح پھونک دے گی۔

متعلقہ عنوان :