ای سگریٹ استعمال کرنے والے ہوشیار، ای سگریٹ استعمال کرنے والا ایک شخص اپنی آنکھ کھو بیٹھا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 12 مئی 2016 14:44

ای سگریٹ استعمال کرنے والے ہوشیار، ای سگریٹ استعمال کرنے والا ایک شخص ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مئی2016ء): سگریٹ نوشی یوں تو مضرصحت اور مہلک ہے لیکن نوجوان نسل سمیت معاشرے کا ایک نمایاں حصہ اس کے حصار میں ہے۔ مختلف برانڈز استعمال کرنے والے سگریٹ نوشی کے عادی افراد اول تو سگریٹ نوشی کی اپنی عادت کو ترک کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے لیکن اگر وہ ارادہ کر بھی لیں تو کچھ عرصہ تک انہیں ای سگریٹ کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

ای سگریٹ کو سگریٹ چھوڑنے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے لیکن درحقیقت ای سگریٹ کا استعمال نہایت خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ای سگریٹ استعمال کرنے والا ایک شخص ای سگریٹ پھٹنے سے اپنی آنکھ کھو بیٹھا۔ جو کیونز نامی شخص نے بتایا کہ ای سگریٹ میز پر موجود تھا جب اس کی بیٹری پھٹ گئی اور بیٹری میں سے نکلنے والا مواد میرے چہرے پر آ کر لگا۔بیٹری اس قدر شدت سے پھٹی کے میز پر پڑے کی بورڈ میں آگ لگ گئی اور بقیہ مواد چھت سے بھی ٹکرایا، کیونز کا کہنا تھا کہ میں نے سگریٹ چھوڑ کر ای سگریٹ کا استعمال شروع کیا کیونکہ میں سمجھتا تھا کہ ای سگریٹ مضر صحت نہیں ہیں۔ لیکن میں نے اسی ای سگریٹ کی وجہ سے اپنی آنکھ کھو دی۔